NAWAZ-sharif

سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع ہوگی یا نہیں آج فیصلہ متوقع

EjazNews

احتساب عدالت نے 24دسمبر 2018ءکو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ وہ اپنی سزا کوٹ لکھپت جیل لاہور میں کاٹ رہے تھے جہاں پر بتایا جارہا تھا کہ مسلسل ان کی طبیعت خراب رہ رہی ہے۔ نواز شریف کی درخواست پر انہیں طبی بنیادوں پر سپریم کور ٹ نے 6ہفتوں کیلئے ضمانت دی تھی ۔ اب یہ ضمانت 7مئی کو ختم ہونے جارہی ہے۔ اس ضمانت کے ختم ہونے سے پہلے نواز شریف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی ضمانت میں توسیع کی جائے جس کی سماعت آج ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:  قمر الزمان کائرہ کے برخوردار ٹریفک حادثے میں جاں بحق