مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مقرر

EjazNews

پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہوں گی جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق مریم اورنگ زیب سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کی گئیں ہیں، احسن اقبال ن لیگ کے جنرل سیکرٹری ہوں گے ،بلیغ الرحمن اور عطاء اللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کیلئے چنے گئے ہیں۔اسحق ڈار ن لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے صدر مقرر ہوئے جبکہ رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ پنجاب کے صدر کا عہدہ دے دی گیا ہے۔ اویس لغاری ن لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چین سے کوئی بھی پاکستانی یا چینی 14دن اسکریننگ کے مرحلے سے گزر کرپاکستان آرہا ہے:ڈاکٹر ظفر مرزا