بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر پوری میں ڈیڑھ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان اگرچہ اب کلکتہ اور بنگلہ دیش کی طرف مڑ گیا ہے لیکن اس طوفان نے اپنی تباہ کاریو ں کے بعد جو اثرات چھوڑے ہیں ان میں سے ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ اس شہر کے دس لاکھ لوگوں کو طوفان آنے سے پہلے ہی متاثر ہ علاقے سے نکال لیا گیا تھا اور یہ بھارتی تاریخ کی بیک وقت سب سے بڑی نقل مکانی تھی۔ جس کا کریڈیٹ موسمی پیشگوئیاں کرنے والے اداروں کو بھی دیا جارہا ہے۔ بروقت اس نقل مکانی کے سبب صرف 2افراد ہلاک ہوئے لیکن مکانوں اور دیگر املاک کی تباہ کاریوں کا نقصان بے پنا ہ ہے۔
