sofi and jons

گیم آف تھرونز کی اداکارہ صوفی ٹرنر نے جیون ساتھی چن لیا

EjazNews

گیم آف تھرونز کا جادو پوری دنیا میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس کے آٹھویں سیزن کو پہلے سے زیادہ دیکھا جارہا ہے۔ جہاں گیم آف تھرونز نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے وہی اس کی ایک اداکارہ صوفی ٹرنر نے بھی میوزیک شو میں اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔ صوفی ٹرنر نے جوئی جانسن کو اپنا شریک حیات بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئی جانسن کئی برس سے ایک دوسرے کے دوست تھا۔ 23سالہ صوفی ٹرنر نے 29سالہ گلوکار جوئی جونس سے شادی کا اعلان لائس ویگاس میں ہونے والے ایک میوزیکل پروگرام میں کیا۔ شادی کے اعلان کے بعد دونوں ایک دوسرے کو رسمی طور پر انگوٹھیاں بھی پہنائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلی پاکستان فلم جس نے 70کروڑ کمائے