justies-1

بھوک سے تڑپا تڑپا کر بچی کو قتل کرنے والی کو زہر کا ٹیکہ لگانے کا عدالتی حکم

EjazNews

آپ نے بڑی عجیب و غریب خبریں پڑھی ہوں گی لیکن ان کو پڑھ کر کبھی آپ کے دل کو ہاتھ نہیں آیا ہوگا لیکن یہ اپنی نوعیت کا ترقی یافتہ ملک کا علیحدہ ہی واقعہ ہے کیونکہ ترقی ممالک میں روٹی مسئلہ نہیںہوتی، وہاں پر بچے ریاست کی ذمہ داری ہوتے ہیں۔لیکن امریکہ کی ریاست جارجیا میں ایک ماں ایسی بھی ہے جس نے اپنی سوتیلی بیٹی کو بھوک سے تڑپا تڑپا کر جان سے مار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36سالہ ٹیفنے موس نے اپنی 10سالہ سوتیلی بیٹی کو مارنے کے بعد اس کی لاش کو ایک ڈرم میں ڈال کر جلا دیا۔ پولیس کو یہ لاش 2013میں شہر سے دور ڈرم میں ملی تھی۔
اس بچے کے قتل کی پاداش میں خاتون کو زہر کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  محبت صرف فلموں میں نہیں ہوتی اس کا حقیقت سے بھی تعلق ہے