ماؤ نواز باغیوں نے 16 کمانڈوز ہلاک کردیئے

EjazNews

بھارت میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے حملے میں 16 بھارتی پولیس کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر بارودی سرنگ کا زوردار دھماکا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 15 اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ احتجاج کرتے ہوئے 27 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔انڈین میڈیا کے مطابق مذکورہ کارروائیوں میں کالعدم ماؤ نواز تنظیم کے جنگجو ملوث ہیں جس میں دیگر 4 چھوٹی تنظیموں نے حال ہی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ماؤ نواز جنگجوؤں نے تازہ کارروائی ہفتہ شہدا منانے کے بعد کی جس کے دوران ماؤ نواز باغیوں کے رہنماؤں نے مودی سرکار سے بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤ نواز باغی یہ ہفتہ ریاستی آپریشن کے دوران اپنی تنظیم کے 40 ارکان کی ہلاکت کی یاد میں مناتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ماؤ نواز باغیوں کی ایک کارروائی میں حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ محض چند روز بعد ایک اور حملے میں 3 پولیس اہلکار ماؤ نواز جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیپال میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3افراد ہلاک