سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن سے تعزیت

EjazNews

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن سے ٹریک حادثہ میں ان کی اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ، نواز شریف کا بلیغ الرحمن سے اندوہناک واقعہ پر ہمدردی کا اظہار ، زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی سابق وزیرتعلیم بلیغ الرحمن سے اظہار تعزیت کیا ۔
یاد رہے سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کے اہلخانہ کی گاڑی گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو ئی جس میں ان کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے تھے۔ان کی گاڑی کو یہ حادثہ گوجرہ کے قریب پیش آیا۔ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ان کے بیٹے کو ہسپتال لے جایا گیا جو زخموں تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جائیں: وزیراعظم عمران خان