قورمہ (بادام ،کشمش والا)

EjazNews

اجزاء: گوشت آدھا کلو، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ،دھنیا پسا ہوا چائے کے دو چمچے، پیاز تین چھٹانک، لہسن سولہ توریاں، ادرک آدھی چھٹانک، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ 6عدد، بڑی الائچی ایک عدد، دار چینی ایک چھوٹا سا ٹکڑا، چھوٹی الائچی4عدد، زعفران ایک چٹکی، کیوڑہ آدھی پیالی، دہی ایک پائو، گھی ایک پائو، بادام دس عدد، کشمش بارہ عدد، ہری مرچیں6عدد، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب: گوشت آپ جس بھی جانور کا لیں وہ مچھلی کا ہو، گول بوٹیاں بنوائیں، گوشت کو کانٹے سے گود لیں، دہی کو پھینٹ کر اس میں لال مرچ، لہسن اور نمک پیس کر ملا لیں، پھر اس میں گوشت بھگو کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ گوشت کے ٹکڑوں میں دہی اور مسالا خوب رچ جائے ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں پیاز کے باریک لچھے اور چھ جوئے لہسن کاٹ کر ڈالیں اور بادامی رنگ پر تل لیں۔ پھر ہلدی، لال مرچ، دھنیا، ادرک، زیرہ ، کالی مرچیں ،بڑی الائچی اور دار چینی ڈال کر بھونیں۔ پانی یا دہی کا چھینٹا دیتے جائیں۔ اس کے بعد گوشت اور دہی ڈال دیں اور ایک پایلی پانی ڈا لکر ہلکی آنچ پرپکنے دیں۔پانی خشک ہو جائے، مسالے کی بو مرجائے تو اتنا بھونیں کہ مسالا گھی چھوڑد ے، زعفران اور چھوٹی لائچی پیس کر کیوڑے میں حل کریں اور گوشت می ڈال دیں ۔ کشمش گھی میں تل کر یا بغیر تلے ڈال دیں۔ ہری مرچیں بھی ڈال دیں۔ پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں ۔ دس منٹ بعد اتار لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حیدرآبادی قیمہ بریانی

قورمہ پیاز

اجزاء:گوشت ایک کلو،گھی ڈیڑھ پائو،پیاز آدھا کلو، لہسن بارہ توریاں ،ادرک آدھی چھٹانک، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، دھنیا پسا ہوا چائے کے دو چمچے، کیوڑہ ایک بڑا چمچہ، زعفران ایک چٹکی، جاوتری ایک چٹکی، جائیفل دو عدد، کالی مرچ دس دانے ، لونگ 4تا 6عدد، زیرہ سفید ایک چٹکی، دہی ایک پائو، بالائی آدھ پائو، تماٹر چار، ہری مرچیں 6، سرکہ حسب ضرورت، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب: گوشت بغیر ہڈی کا اور مچھلی کا ہو۔ چھوٹی چھوٹی گول بوٹیاں بنوائیں اور ایک پیالی سرکے میں ڈبو کر رکھ دیں۔ کانٹے سے بوٹیوں کو چھید لیں تاکہ سرکہ ان کے اندر رچ جائے۔ ایک گھنٹا اسی طرح بھیگا رہنے دیں ۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں پیاز کے باریک لچھے بادامی رنگ پر تل کر نکال لیں۔ لہسن بھی چھیل کر بادامی رنگ پر تل لیں اور دونوں کو علیحدہ علیحدہ پیس کر رکھ لیں۔ پھر اسی گھی میں پسا ہوا پیاز اور لہسن ڈال کر بھونیں۔ گوشت ڈال کر بھونیں۔ دہی میں بالائی ڈال کر پھینٹ لیں۔ اسی میں زیرہ، سیاہ مرچ، ادرک اور لونگ پیس کر حل کر لیں اور الگ رکھ لیں۔ گوشت میں ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ تین چار منٹ کے لیے ڈھکنا بند کردیں پانی خشک ہو جائے، ٹماٹر گل کر گھی اور گوشت میں حل ہو جائیں تو نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد دہی، گرم مسالا اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو ہری مرچیں ڈال کر خوب بھونیں۔ جائفل ، جاوتری، الائچیوں کے دانے اور زعفران پیس کر کیوڑے میں حل کر لیں اور بھنے ہوئے گوشت میں ڈال دیں۔ اگر شوربا رکھنا ہو تو اندازے سے ایک پایلی پانی یا تازہ انار کا رس ڈال دیں اور دم پر لگا دیں۔ 15منٹ کے بعد اتار لیں اس کے اوپر ہرا دھنیا اور گرم مسالا چھڑ ک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہاٹ سوس چکن میکرونی

14 مسالے کا ہانڈی گوشت

اجزاء:گوشت ایک کلو، پیاز(تلی ہوئی)ایک کپ، دہی ڈیڑھ پاؤ، ادرک، لہسن کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ، ہری مرچیں چار عدد، نمک حسبِ ذائقہ، سُرخ مرچ(پِسی ہوئی) حسبِ ضرورت، دھنیا(پسا ہوا)دو کھانے کے چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، لونگ، کالی مرچ چھےچھے عدد، دار چینی چار ٹکڑے، چھوٹی الائچی چار عدد، بڑی الائچی دو عدد، تیز پات دو عدد، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ، جاوتری(پِسی ہوئی)ایک چٹکی،جائفل(پِسا ہوا) دو چٹکی،آٹا ایک کپ اور تیل دو کپ۔
ترکیب:گوشت میں دہی، پیاز، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور دیگر مسالاجات مکس کریں اور ایک گھنٹے کی میری نیشن کے لیے رکھ دیں۔پھر مٹّی کی ہانڈی میں تیل گرم کریں۔جب تیل کڑکڑانے لگے،تو گوشت ڈال دیں۔ تھوڑا سا بھون کرڈھک دیں۔ اس کے بعد آٹا گھول کرڈھکن کے چاروں طرف اس کا لیپ کردیں۔تقریباً آدھے گھنٹے بعد ڈھکن کھول کر ہری مرچیں ڈالیں اور پانچ منٹ کے لیے دَم دے دیں۔ قُلچوں کے ساتھ کھانے کا مزا دوبالا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹماٹروں سے گھر پر جیلی تیارکیجئے

اچاری قیمہ

اجزاء:قیمہ آدھا کلو، پیاز(باریک کٹے ہوئے)دو عدد، ٹماٹر دو عدد، سفید زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچ، دھنیا بھنا ہوا ایک چائے کاچمچ، گرم مسالا پسا ہوا ایک چائے کاچمچ، ہلدی آدھا چمچ سے بھی کم، نمک حسبِ منشاء،کلونجی آدھا چائے کا چمچ،لہسن،ادرک کا پیسٹ ایک ایک چائے کا چمچ،لیموں ایک عدد(رس نکال لیں)،ہری مرچیں دس عدد، دھنیا پاؤڈرچار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ ،اچار مسالادو کھانے کے چمچ اور تیل۔
ترکیب: تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر براؤن کرلیں۔اب اس میں قیمہ، نمک، ہلدی اور ٹماٹر شامل کر کے ڈھک کر دس منٹ تک پکائیں،جب سوندھی سی خوشبو آنے لگے، تو دیگر اجزاءاور دہی شامل کر کے خُوب اچھی طرح فرائی کرلیں۔آخر میں ہرے دھنیے اور ہری مرچوں سےسجا کر کے سَرو کریں۔