علی ظفراور میشا شفیع میں سے معصوم کون ہے ؟

EjazNews

علی ظفر اور میشا شفیع کا کیس تو جیسے الجھتا ہی جارہا ہے، میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسگی کا الزام لگایا ۔ کسی بھی معصوم شخص کیلئے ایسے الزام کس قدر پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔معصوم علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس الزام سے انہیں اور ان کے گھر والو ں کو بڑی تکلیف ہوئی ہے۔ اب میشا شفیع نے الزام لگاتے ہوئے شاید اپنے گھر والوں کا نہیں سوچا ہو کہ ان کے گھر والوں کو کتنی اذیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بحرکیف یہ اپنی نوعیت کا الگ معاملہ تھا ۔ اب آنے والے کچھ دنوں میں پتہ چلے گا کہ کون کتنا معصوم ہے۔ علی ظفر نے عدالتی میں جاری کارروائی کا ایک پیپر بھی اپنی ٹویٹر اکاو&نٹ پر شیئر کیا ہے۔

ایوینجر :اینڈ گیم
ایوینجر سیریز کی اس فلم کا بڑی بے تابی سے دنیا بھر میں انتظار کیا جارہا تھا اور اس کی ریلیز سے پہلے ہی توقع کی جارہی تھی کہ یہ دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کرے گیا اور یہ توقعات پر پورا اتری اور دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کیا۔ پاکستان میں بھی قائم ریکارڈز اس فلم نے توڑے اور ہندوستان میں بھی۔ اب دیکھتے ہیں یہ دنیا میں کون سا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’’میرے پاس تم ہو‘‘،آخری قسط نشر ہونے سے پہلےعوامی تجسس بہت بڑھ چکا ہے

’’چھلاو ا‘‘ عید پر منہ دکھائی گی
مہوش حیات کی نئی فلم چھلاوا عید پر ریلیز ہو رہی ہے گزشتہ روز اس کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے۔ ٹریلر سے پنجابی روایات کے گرد گھومتی یہ فلم مصالحہ دار کہانی دکھائی دیتی ہے۔ اب یہ تو پردہ سکرین پر ہی پتہ چلے گا کہ یہ فلم ہے یا پھر ڈرامہ۔