ویسے تو مئیر لاہور ٹائون ہال کے سوا کسی عوامی مقام پر کم ہی نظر آتے ہیں، لیکن اس دفعہ مئیر لاہور کونسلروں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے۔ اصل میں شہر کا کرتا دھرتا تو مئیر ہی ہوتا ہے دنیا بھر میں لیکن ہمارے ہاں شاید حقوق لینا ہی پسند نہیں ہیں۔ ویسے بھی موجودہ بلدیاتی ڈھانچے میں عوام کیلئے شاید ہی کچھ ہو کیونکہ اس بلدیاتی ڈھانچے نے نچلی سطح پر کوئی کام کیا ہو تو بڑی اچھی بات ہے ورنہ ہمارے علم میں تو نہیں ہے۔ لیکن اب حکومت بلدیاتی نظام کو بدلنا چاہ رہی ہے وہ نیا بلدیاتی نظام لارہی ہے جس کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔



