امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکی حکومت نے امریکی شہری Otto Warmbierکی رہائی کیلئے خفیہ طور پر شمالی کوریا کو 20لاکھ ڈالر ادا کئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اوباما کی ایڈمنسٹریشن نہیں ہے جس نے چار مغویوں کی رہائی کیلئے دہشت گردوں کو 1.8بلین ڈالر ادا کئے تھے۔
واضح رہے واشنگٹن پوسٹ نے امریکی شہری کے متعلق ایک سٹوری جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہری Otto Warmbiereشمالی کوریا کی تحویل میں تھا ۔ شمالی کوریا نے اس کی رہائی کے بدلے میں امریکی حکومت سے 20لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا جس کو ادا کر کے اس کی رہائی ممکن بنائی گئی۔ اخبار کا کہنا تھا شمالی کوریا نے امریکی شہری کے ہسپتال میں اٹھنے والے اخراجات کی مد میں 20لاکھ ڈالر لیے ہیں۔
