bilwal bhato zardari

بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

EjazNews

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سی پیک شروع کیا اور ن لیگ نے اسے آگے بڑھایا۔ امید ہے عمران خان بھی سی پیک کو آگے لے کر چلیں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سی پیک کے فنڈز ارکان اسمبلی کو دئیے،حکومتی یقین دلائے کہ سی پیک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔عمران خان کو سی پیک کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

صدارتی نظام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام پاکستان کے مفاد میں نہیں،جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائر کی نہیں۔
اپنی گفتگو میں نیب کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ نیب مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔پرویز مشرف نے سیاسی مخالفین کے لیے قانون بنایا، نیب میں اصلاحات کیلئے ہم پوری کوشش کریں گے ۔ نیب میں اصلاحات کے لیے حکومت سے تعاون کیلئے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا جس کو ریاست تنخواہ دیتی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے سائوتھ افریقہ کو 308رنز کا ہدف دے دیا