Imran Khan

15برس کی ریاضت کے بعد میرا پیغام لوگوں کے دلوں میں اترنے لگا: وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک بیان جار ی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”آج تحریک انصاف کا 23واں یوم تاسیس ہے۔ ہماری جدوجہد، آزادی کے بعد سے اب تک کسی بھی جماعت سے بڑھ کر ہے جو 3مراحل سے گزری۔ کرپشن اور سٹیٹس کو سے نبرد آزما ہونے اور یہ سمجھانے کیلئے کہ انسانوں کی تعمیر کے ذریعے ہی قوم ترقی کرتی ہے۔ پہلے مرحلے میں عوام کو تبدیلی کیلئے تیار کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کار زار سیاست میں 15برس کی ریاضت کے بعد میرا پیغام لوگوں کے دلوں میں اترنے لگا۔ اپنی تحریک کو انتخابی میدان میں مقابلے کی استطاعت رکھنے والی جماعت کی صورت میں ڈھالنے کیلئے مجھے مزید 7برس کی صبر آزما مشقت اٹھانا پڑی ۔

انہوں نے لکھا کہ آج ہم پاکستان کی ریاست مدینہ کے اصولوں پر تشکیل کے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جس میں رحم، عدل و انصاف اور تکریم آدم سے آراستہ سماج میسر آئے۔“

یہ بھی پڑھیں:  حمزہ شہباز شریف کی نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو