بلاول صاحب کرپشن کے ماحول سے نکل کر شاہ محمود قریشی کی شاگردی کریں: معاون خصوصی اطلاعات

EjazNews

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے بلاول بھٹو زرداری کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’’بلاول صاحب آپ کو عوام کے درد کا احساس ہونا کسی تعجب سے کم نہیں۔ آپ ٹھاٹ باٹھ سے رہتے ہیں، کیا جانیں کہ بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتیں کیا ہیں؟ بلاول صاحب آپ غریب کے درد میں نہیں چیخ رہے بلکہ عوام پر مسلط ہونے کیلئے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید لکھتی ہیں کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں انہوں نے موروثی سیاست کو مسترد کر دیا۔ بلاول کو عوام کی غربت اور مہنگائی کا ا حساس ہے تو ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں۔ بلاول کی بیان بازی پاپڑ والے سے نکلنے والے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی‘‘

انہوں نے لکھا ہے کہ شاہ محمودقریشی وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بلاول صاحب کرپشن ماحول سے نکل کر شاہ محمود قریشی کی شاگردی اختیار کریں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عملی مثال ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ