وقت کی تیزی میں ہمارے کلچر سے جڑی بہت سی روایتی چیزیں دھندلاتی جا رہی ہیں ، ان میں مسی روٹی بھی ایک ہے۔ ماضی میں نانیاں ،دادیاں بڑے اہتمام سے مسی روٹی بنا کر کھلاتی تھیں۔ مسی روٹی کے ساتھ مکھن، اچار، پودینےکی چٹنی اور کچی لسی ہو تو مزے ہو جاتے تھے ۔ لیکن آجکل وقت کی تیزی میں ہمارے کھانے پینے کے مشاغل بدلتے جا رہے ہیں ،ہماری نوجوان نسل نانیوں دادیوں کے ہاتھ سے سے بنی مسی روٹیوں سے ناواقف ہوتی جا رہی ہےجوکہ ایک صحتمندانہ ڈش تھی۔ آج اس ڈش کی جگہ فاسٹ فوڈ یعنی برگر شوارما اور پیزا نے لے لی ہے۔
اسی مسی روٹی کے بارے میں آپ کو عمران مانیااپنی ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ مسی روٹی کھائی کیسی جائے اور اگر کھانے کا مزہ دوبالا کرنا ہو تو کیا کرنا چاہیے۔
