موبائل میں بیلنس کروانے پر ٹیکس بحال

EjazNews

سابق چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے کر موبائل کارڈ کے ریچارج پر رقم کی کٹوتی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ کمپنیوں کو متعلق اداروں کے ساتھ مل کر فریم ورک بنانے کی ہدایات بھی دی گئی تھیں۔ ان ہدایات کا کیا بنا یہ تو عدالت ہی جانتی ہو گئی کیونکہ انہوں نے ہی حکم دیا تھا۔ لیکن پریکٹیکلی طور پر کمپنیوں نے ریچارج تو پورا دینا شروع کر دیا تھا لیکن کمپنیوں نے اپنے تمام پیکجز کی رقم بڑھا دی تھی ۔ کان اس ہاتھ سے نہیں تو اس ہاتھ سے پکڑ لیں گے۔ دوسرا بڑی ہوشیاری کے ساتھ اس فیصلے کو آزاد کشمیر میں نافذ ہی نہیں کیا گیا اوروہاں پر ویسے ہی ٹیکس کٹتا رہا جیسے پہلے کٹتا تھا۔ آج سپریم کورٹ میں اس کیس پر بحث ہوئی عدالت نے سابق چیف جسٹس کا جاری حکم امتناع واپس لے لیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں موبائل فون کارڈز پر معطل کیے گئے تمام ٹیکس بحال کردئیے۔اب آپ ہر ریچارج پر سابق تمام ٹیکسز ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقال ہے؟

[the_ad id=”4237″]