Avengers: Endgameپاکستان سمیت دنیا بھر میں26اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے

EjazNews

[the_ad id=”4237″]

شائقین سینما بڑی بے تابی سے ایوینجر سیریز کا انتظار کر رہے تھے۔ تو دل کی دھڑکنیں تھام لیجئے کیونکہ اس کا انتظار صرف پاکستان میں آپ کو ہی نہیں دنیا بھر میں سینما شائقین کو ہےاور ایوینجر اینڈ گیم دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ یہ وہ واحد فلم ہے جس نے اوپنگ سے پہلے ہی نئے ریکارڈ قائم کر لیے ہیں۔ 26تاریخ کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی ایڈوانس بکنگ نہ صرف پاکستان میں ہو رہی ہے بلکہ پوری دنیا میں اس کی بکنگ کے بھی نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔

سپر ہیروز پچھلی دفعہ تو دنیا کو بچانے میں ناکام ہو گئے تھے اور ایک دیو قامت شخص جو کائنات کے مختلف حصوں میں بسے جاندار میں سے آدھوں کو ختم کرنا چاہتا تھا ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ لیکن اب کیا ہوگا ، جادو گر بھائی نے ٹائم ریورس کا کوئی خفیہ طریقہ چھپایا ہوا تھا کیونکہ مستقبل دیکھنے کے بعد انسان صرف ایک دفعہ کامیاب ہو ئے تھے باقی ہر دفعہ انسان ناکام ہوئے تھے لیکن وقت کو پیچھے کرنے کی طاقت تو کسی اور کے پاس چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  راحت فتح علی خان کا یو ٹیوب پر ایک اور اعزاز
سپر ہیروز کے انداز جو سوشل میڈیا نے ہمیں دکھائے

اب رائٹرز کا کمال اور فلم کا سسپنس قائم و دائم ہے کہ اب ہوگا کیا، فلم شروع کہاں سے ہوگی اور ختم کہاں پر ہوگی۔ تو اس کا اندازہ تو فلم دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے ۔ اور اس کے لیے 26اپریل تک انتظار کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روز فلم کے ریڈ کارپیٹ میں سپر ہیروز نےجلوے بکھیرے اور ہالی ووڈ کی چمک دمک اپنے عروج پر نظر آئی۔