دہشتگردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ پوری دنیا کے امن کونقصان پہنچا رہے ہیں: وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوںنے کہا سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا اپنے ہمنصب سے کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،دہشت گرد پوری دنیا کے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
یاد رہے پاکستان نے اپنے فرانزک ماہر بھی سری لنکا بھیجے ہیں تاکہ لاشوں کی شناخت کو ممکن بنایا جاسکے۔ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں اب تک 359افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ تعداد رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ دوسری جانب شنید ہے کہ انتہا پسند تنظیم داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
دوسری جانب انٹر پول نے بھی سری لنکا میں دھماکوں کی تحقیقات کیلئے اپنے ماہرین بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک 58مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  کرپٹ لوگوں کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے تمام ادارے حکومت کی مدد کریں