ایل این جی کے نام پر ملک سے فراڈ ہوا:معاون خصوصی اطلاعات

EjazNews

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کابینہ میں نئے آنے والے وزراء کووزیراعظم نے مبارکباد دی اور کابینہ کو دورہ ایران سے متعلق آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کا تدارک ضروری ہے ، پاکستان ایران کو مل کر تجارتی روابط مضبوط کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے آئندہ دورۂ چین میں وہ آزادی تجارتی معاہد ے پر دستخط کریں گے۔ چین سے سی پیک کے امور پر بات چیت ہوگی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا نے ادویات کی قیمتوں پر بریفنگ دی ،دوائوں کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، دوائیں مڈل کلاس کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں ، عنقریب دوائوں کی قیمتیں کم کروائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جن ادویہ ساز کمپنیوں نے ناجائز پیسہ بنایا ہے ان سے پیسے واپس لے کر بیت المال میں جمع کرائیں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ قوم سے ایل این جی کے نام پر فراڈ ہوا ہے۔ ایل این جی کے نئے معاہدے شفاف طریقے سے ہوں گے۔
رمضان المبارک کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی کی جاتی ہے ، مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر پر نظر رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، پارلیمنٹ میں وزراء کی حاضری یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی، ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ ہوا۔
ایمنسی سکیم کے بارے میں کہتی ہیں اعتراضات کو دور کیا جارہا ہے ، گزشتہ سکیم میں بلیک منی وائٹ کی گئی مگر پیسہ واپس نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:  نیب نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک کو گرفتار کرلیا