حمزہ شہباز شریف

معیشت کو جو خطرہ لاحق ہے وہ انتہائی خوفناک ہے:حمزہ شہباز

EjazNews

پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کی رپورٹ آئی تو اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، خود پی ٹی آئی حکومت کی رپورٹ یہ کہتی ہے 7روپے کی کرپشن ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ حلیمہ باجی کو اپنی آف شور کمپنی کا جواب دینا پڑے گا۔ مشرف دور میں دس سال تک نیب میں پیش ہوتا ر ہا ہوں ، میں نے جو کچھ کیا قانون کے مطابق کیا۔ مجھے پیشیو ںکی کوئی فکر نہیں ہے ، ملک میں مہنگائی کی شکل میں جو طوفان آنے والا ہے صرف اس کی فکر ہے۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل یہ کہتے تھے کہ ہم خودکشی کر لیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ جھوٹے وعدے کرنے والے قوم کو مہنگائی کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ قوم کو غصہ آیا تو عمران خان کو کہیں چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو جو خطرہ لاحق ہے وہ انتہائی خوفناک ہے، ہم سب کو مل کر دعا کرنی چاہیے اللہ خیر کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عیدالاضحی کا بھی انکشاف کر دیا