pm imran with hasan rohani

دونوں ممالک اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے تہران میں صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہو گا تو پورا خطہ خوشحال ہوگا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے طاقت کی بجائے انصاف سے حل ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ممالک میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ دونوں ممالک کے درمیان فاصلوں کو ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آنے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ بلوچستان میں 14سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔ایران سے سکیورٹی معاملات پر بات چیت کرنا تھا تاکہ اس مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔ہمیں معلوم ہے کہ ایران بھی دہشت گردی سے متاثر ہے دونوں ممالک میں اتفاق ہوا ہے کہ اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ایران کے ساتھ بنیادی صحت ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون چاہتے ہیں۔ افغان جنگ سے پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے۔ افغانستان میں امن پاکستان اور ایران دونوں کے مفاد میں ہے۔
جبکہ صدر حسن روحانی کا کہنا تھا وزیراعظم عمرا ن سے اہم معاملات سمیت خطے میں درپیش مسائل اوردونو ں ممالک میں سرحد پر مشترکہ رپیڈ فورس کی تشکیل پر بات چیت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی تیسرا ملک پاکستان اور ایران کے تعلقات میں دخل نہیں ہو سکتا ۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا دورئہ کرنے کی دعوت دی ہے ، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس کی بدولت ومبلڈن اوپن چیمپیئن شپ ایک سال کے لیے ملتوی

[the_ad id=”4237″]
وزیراعظم نے صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد تہران میں بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کیا اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،ایران اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہےہم ایران اور پاکستان کے درمیان تجار ت کے حجم کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران پر لگی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت کو فروغ دیں گے۔
۔۔۔

وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے ملاقات کررہے ہیں ساتھ جبکہ ساتھ صدر حسن روحانی بھی بیٹھے ہیں)تصویر تحریک انصاف میڈیا(

وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سید خامنہ ای سے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یاد رہے وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔ آج ان کے دورے کا یہ دوسرا دن تھا اس کے بعد وزیراعظم چائنہ میں دوسری روڈ بیلٹ تقریب میں شرکت کریں گے۔