imran khan speech

وزیراعظم نے بلوچستان میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے آج بلوچستان میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہا تھا کہ
میں آپ کو یہ بتا دوں کہ ہم ہرروز نئی چیزیں ڈھونڈ رہے ہیں ہمیں نئی چیزیں مل رہی ہیں اس لیے سارے ڈرے ہوئے ہیں کہ عمران خان کی حکومت چلی جانی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی مثال ایسی ہے ،جب ہم بچپن میں میچ کھیلتےتھے ایک جو کھلاڑی روندو ٹائپ ہوتا تھا ۔جب اس کی باری آتی تھی وہ جلد آئوٹ ہو جاتا تھا تووہ وکٹیں لے کر بھاگ جاتھا ۔ اب وہ ہرروز کہہ رہے ہیں میں 10لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد آرہا ہوں۔
میں نے آج بلوچستان کے نوجوانوں سے بات کی ،مجھے بڑی خوشی ہے اور میں ان کے جذبہ جنون کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم 1لاکھ 38ہزار گھر بنا رہے ہیں۔ اور ان گھروں میں سب سے یادہ گھر مچھلی پکڑنے والوں کیلئے ہیں، یہ ہے نیا پاکستان جس میں پرانے پاکستان میں پیچھے رہ جانے والوں کو برابر لایا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی سب سے زیادہ ضرورت گھر کی محسوس کرتا ہے۔ وہ اپنی تنخواہ میں گھر نہیں بنا سکتا۔ حکومت میں آنے سے پہلے ہمارے ذہن میں یہ خیال تھا اور اسی حوالے سے اس منصوبے کے لیے ہم نے تیاری بھی کی ۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یورپین ممالک کی بھی مثال دی جہاں پر 90-80فیصد لوگ قرض لے کر گھر بناتے ہیں ۔جب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قرض لے کر گھر بنانے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایسا قانون لا رہے ہیں جس کے ذریعے لوگ آسان شرائط پر بینکوں سے قرض لے سکیں۔
یاد رہے وزیراعظم نے آج ہزار گنجی دھماکے کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے تعاون کا پورا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد