Sri lanka blast

سری لنکا میں 4پاکستانی زخمی ہوئے: ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ترجمان دفتر خارجہ نے ابتدائی اطلاعات جاری کی ہیں جس کے مطابق 4پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جن میں 3پاکستانی خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ماہین حسن زوجہ محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جلد سری لنکا جائیں گے۔ سری لنکا میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا آج ایک مشکل گھڑی میں ہے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کی ہمدردیاں سری لنکا کے ساتھ ہیں۔ اور ہر کوئی اس دہشت گردی کی مذمت کررہا ہے۔

Explosions and blast have been reported at Colombo & Batticoala causing many causalities. We are watching the situation carefully. Any Pakistan needing any help / assistance may contact following phone numbers. 0112055681 0112055682 0767773750

یہ بھی پڑھیں:  کیا حکومت بجٹ منظور کرانے میں کامیاب ہو گی؟

یہاں پر پاکستانی ایمبیسی نے اپنے نمبر جاری کیے ہیں جس پر فون کر کے اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کی جاسکتی ہے۔یہ نمبر پاکستانی ہائی کمیشن کولمبیا نے وٹس ایپ پر جاری کیے ہیں