یاسر شاہ ٹیم میں شامل

انگلینڈ کیخلاف سیریز: شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

EjazNews

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلے گی۔ لیکن شاداب خان میں ہیپا ٹائٹس کی تشخیص ہوئی جس کے باعث انہیں علاج کی غرض سے مکمل آرام دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس بارے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے لیے یہ اچھی خبر نہیں ہے۔لیگ سپینر کو ساتھ لے کر جارہے ہیں جہاں پر ان کا علاج کروایا جائے گا۔
اس طرح یہ سیریز تو شاداب خان نہیں کھیل پائیں گے اس کے ساتھ ساتھ ان کے ورلڈ کپ کھیلنے کے بھی چانسز بھی کم ہو گئے ہیں۔ اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ علاج کے بعد شاداب بہتر ہو جائیں گے، لیکن انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کر لیا گیا ہے اور 23اپریل کو وہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان سے روانہ ہو ںگے۔

شاداب خان کی پی سی بی کی سائٹ سے لی گئی تصویر
یہ بھی پڑھیں:  دس سالوں میں جو ملک کے ساتھ ہوا برا وقت تو آنا ہی تھا:وزیراعظم عمران خان