aleem khan

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30اپریل تک توسیع

EjazNews

علیم خان کو آج احتسب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جب وہ پیشی پر آئے تو ان کے ساتھ ذاتی سکیورٹی بھی تھی۔ احتساب عدالت میں پراسیکیواٹر کا کہنا تھا علیم خان کیخلاف تفتیشی رپورٹ تیار۔نر لی گئی ہے اور جلد پیش کر دی جائے گئی جبکہ علیم خان کے وکیل نے اس بات پر زور دیا کہ نیب رپورٹ پیش کرنے کی کوئی حتمی تاریخ بتائے۔ جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کوئی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتے۔ عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک حتمی رپوعٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  این اے 249کے ضمنی انتخابات میںپیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل کامیاب