Firdous Ashiq Awan

اسد عمر گھر کے فرد ہیں،منانے کی ضرورت نہیں: فردوس عاشق اعوان

EjazNews

نئی مشیر اطلاعا ت کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ایران اور چین کا دورہ کرنے جارہے ہیں، اس سے پہلے وہ بلوچستان میں گھروں کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج مختلف وزارتوں سے بریفنگ لی ۔کچھ دن میں رمضان المبارک کی آمد ہے اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں من پسند مہنگائی کا طوفان روکنے کی سٹرٹیجی کا پلان بنارہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر کے فرد ہیں انہیں منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب کو پٹرولیم کی منسٹری کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کے ساتھ جرائم کرنے والوں کی نفسیات کیفیات