شمالی آئر لینڈ میں خاتون صحافی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

EjazNews

شمالی آئر لینڈ کے علاقے لندن ڈیری میں برطانوی پولیس کے سرچ آپریشن کے بعد پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج میں پولیس کیخلاف پیٹرول بم استعمال کیا گیا۔ انہی مظاہروں میں 29سالہ صحافی لیرا میگی کو قتل کر دیا گیا۔ صحافی کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کو اسسٹنٹ چیف پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے پولیس کی جانب متعدد فائر کیے جس کے نتیجے میں 29سالہ نوجوان خاتون صحافی لیرا میگی شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کو جائے وقوعہ سے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔پولیس کے مطابق ان پر 50پٹرول بم پھینکے گئے تھے۔

صحافی لیرا میگی

دنیا بھر میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بہت سے صحافی اپنی جان کی بازی ہارے ہیں۔انہی میں ایک اور نام لیرا کا بھی شامل ہو چکا ہے۔ عام لوگوں تک خبر پہنچانے کیلئے فیلڈ میں کتنا کام کرنا پڑتا ہے آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ممبئی میں بارشوں سے18افراد ہلاک