cloth cell

دنیا میں کپڑے تول کر بھی بکتے ہیں

EjazNews

دنیا میں ایک دکان ایسی بھی ہے جو کپڑے تول کر بیچتی ہے جی ہاں مصر کے شہر قاہرہ میں ایک دکان پر کپڑے تول کر بیچے جا رہے ہیں ۔ٹویٹر پر Ruters Top Newsنے ایک 34سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ کپڑوں کو تول کر خرید رہے ہیں۔
ان کپڑوں کے برانڈ کی تو کوئی وضاحت نہیں لیکن اس کے باوجود یہ دلچسپی سے خالی بات نہیں ہے کہ نئے کپڑوں کو تول کر بیچا جارہا ہو۔ بڑے بڑے برانڈ کے کپڑے خریدنا کم آمدن والوں کے لیے ایک مشکل کام ہوتا ہے یہ کپڑے موسمی سیزن کے اختتام پر بک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  زور سے چھینک نہ مارئیے