sushma-swaraj

آخر سچ سامنے آہی گیا، پاکستان کا ایف 16تباہ نہیں کیا :سشما سوراج

EjazNews

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ترجمان پاک فوج نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آخر کار سشما سوراج نے سچ بول ہی دیا، زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہناتھا کہ بھارت 2طیارے گرائے جانے کی تردید کرتا رہا اور پھر پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی کیا ، بھارت کے دونوں دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔
واضح رہے بھارتی ائیر فورس نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک ائیر فورس نے انڈین طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستان نے انڈین پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا لیکن امن کی خاطر اس کو رہا کر دیا۔ دوسری طرف بھارتی پروپیگنڈا یہ تھا کہ انہوں نے بھی پاکستانی ایف 16طیارہ گرایا ہے ۔ لیکن سچ سامنے آہی گیا انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کر لیا ہے کہ پاکستان کا کوئی طیارہ انڈین ائیرفورس نے نہیں گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت نے ہجوم کو کم رکھنے کیلئے متعدد پابندیاں عائد کردیں