loc trade

انڈیا نے لائن آف کنٹرول پر تجارت معطل کر دی

EjazNews

انڈیا نے پاکستانی کشمیر سے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کی جانے والی تجارت کو معطل کر دیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق انڈین وزارت خارجہ نے تجارت کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تجارت کو یہ کہہ کر بند کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے راستے ہتھیار، منشیات اور جعلی کرنسی کو بھارت میں پھیلانے کی خبر ہے۔
یہ تجارت دونوں طرف کے کشمیریوں کے درمیان ہوتی تھی۔ جہاں پر کشمیری کی مقامی آبادی اپنے استعمال کی چیزوں کی خرید فروخت کرتی تھی۔ یہ تجارت لین دین کے اصولوں پر مبنی تھی اور اس پر کوئی ڈیوٹی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ میں سیاہ فام کی ہلاکت، پر تشدد احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی