imran khan housing

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا

EjazNews

وزیراعظم پاکستان نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی کو کنٹرول کرنا ٹھیک ہے لیکن یہ ایک طرح سے رحمت بھی ہے۔ ہماری 60فیصد آبادی نوجوانو ں پر مشتمل ہے اس کو دیکھ کر دنیا سے انویسٹر آرہے ہیں ۔ پاکستان 21کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ ہائوسنگ سیکٹر کے اندر ہماری کوشش ہے پرائیویٹ سیکٹر سے لوگ آئیں ،نوجوان آئیں کاروبار کریں، کراچی کے تقریباً 40فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد اور پورے ملک میں کچی آبادیاں ہیں۔ میرے پاس ایک چائینہ کی کمپنی آئی جس نے بتایا کہ وہ یہاں فیکٹری لگائیں گے جس سے وہ ایک ہفتے میں ایک فلور بنا سکتے ہیں ، ہم کم خرچے میں بلڈنگیں بنا سکتیں ہیں۔اس طرح ہم کم وقت میں بلڈنگیں بنا کر کچی آبادیوں کو سہولیات دے سکتے ہیں اور وہاں پر کمرشل ایکٹویٹی بھی جلدی شروع کر سکتے ہیں۔کچی آبادیاں ہمارے شہروں میں بدل جائیں گی۔ ہمیں یہ بھی خوشی ہے کہ ہم سود کے بغیر قرضے دیں گے۔
وزیراعظم نے ایک سرکاری ملازم کا ذکر بھی کیا جس نے اپنے بیٹے کو نوکری پر رکھوانے کیلئے خودکشی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا اصل میں وہ اس گھر کیلئے اپنے بیٹے کو نوکری دلوانا چاہتا تھا جس میں رہ رہا تھا کیونکہ نوکری ختم ہونے کے بعدوہ بے روزگار تو ہونا ہی تھا ساتھ ہی گھر سے بے گھر بھی ہوجانا تھا ۔اس شخص کی خودکشی کے بعد ہم نے ان گھروں کا منصوبہ سوچا تھا۔ پاکستان میںگھروں کی کمی ہے۔ تنخوا ہ دار آدمی کیسے گھربنا سکتا ہے ۔اس کیلئے بہت مشکل ہے۔ ہم 25ہزار گھر فلیٹس پنڈی اسلام آباد میں بنا رہے ہیں۔
میں اپنی قوم سے یہ کہنا چاہتا ہوں ۔ جب لوگ کوشش کر رہے ہوتے ہیں ، کوشش میں مشکل وقت آتے ہیں ، میں اپنی قوم سے یہ کہنا چاہتا ہوں کبھی گھبرانا نہیں ،مشکل وقت ایک قوم کی زندگی میں آتے ہیں اس قوم کو تگڑا کرنے کیلئے ان کو مضبوط کرنے کیلئے۔ میری ساری زندگی اونچ نیچ میں گزری ہے۔ میری زندگی کا یہ وقت بہترین ٹائم ہے۔جب میں پسے ہوئے طبقے کے لیے کچھ کررہا ہوں۔ پسے ہوئے طبقے کی بات کسی نے نہیں کی۔ الیکشن کے بعد انہیں اور پیستے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں،ی ہی راستہ زندگی کا مقصد ہے ان کا راستہ یہ تھا کہ وہ انسانیت کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے جو انسانیت کیلئے کیا، ہم اسی راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سائوتھ افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکا سیمی فائنل سے بھی باہر