وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ کابینہ کے مجوزہ اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تمام پہلوئوں کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ اثاثہ جات سکیم سے متعلق تمام آپشنر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعض شقوں کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ ہوا۔ اثاثہ جات سکیم کو کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا ہے۔
