حمزہ شہباز آج گرفتار ہوںگے یا پھر ضمانت میں توسیع؟

EjazNews

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کو عدالت نے 17اپریل تک عبوری ضمانت دی ہوئی تھی اور کسی بھی کیس میں نیب کو ان کی گرفتاری سے روکا ہوا تھا۔ آج یہ ضمانت ختم ہو رہی ہے۔ گزشتہ رات نیب میں پیشی کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی اوربہت سے سوالا ت کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ کل عدالت میں وہ جواب دیں گے۔ آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور صاف پانی کیس میں ان کی عبوری ضمانت آج ختم ہو رہی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نیب نے میاں حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کر نے کی کوشش کی تھی جہاں پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور نیب کے درمیان تلخیاں بھی ہوئی تھیں۔ نیب اپنی کوشش کے باوجود میاں حمزہ شہباز شریف کو گرفتار نہ کر سکی ۔ اس دوران انہوں نے عدالت سے اپنی عبوری ضمانت کروالی تھی۔ آج اس ضمانت میں توسیع یا پھر گرفتاری کیا ہوگی ،یہ سوال سب کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے۔ نیب کہتی ہے کہ ان کے پاس میاں حمزہ شہباز شریف کیخلاف ٹھوس شواہد ہیںاور میاں حمزہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیمرا کی طرف سے کاشف عباسی اور آف دی ریکارڈ پر 60دن کی پابندی عائد