faryal talpor

فریال تالپور نیب میں پیش، 22سوالوں کے جوابات15روز میں طلب

EjazNews

سابق صدر آصف زرداری کی بہن جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئیں۔ نیب میںانہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ فریال تالپور سے ایک گھنٹہ تفتیش کی گئی ۔ نیب کی جانب سے فریال تالپور کو 22سوالات دے کر 15روز میں ان کا جواب مانگا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کا موقف تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس بدنیتی پر مشتمل ہے انہیں سیاسی اور ٹارگٹڈ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں گرفتاری کا اندیشہ ہے ، ان کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 29اپریل تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  خبریں نشر ضرور کریں لیکن تصدیق کے ساتھ