ایرانی خاتون باکسر صدف خانم جو باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے مغربی فرانس گئی ہوئی ہیں انہوں نے ایران واپسی کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہےکیونکہ ایرانی حکومت نے ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ صدف خانم ان مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی ایرانی خاتون ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ایرانی نژاد سابق باکسنگ ورلڈ چیمپیئن مہہ یار مونشی پور کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ انہوں نے مغربی فرانس میں باکسنگ کے مقابلوں کا اہتمام کیا تھا اور وہ صدف خانم کے ساتھ اسی ہفتے ایران واپس آنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ مونشی پور ایران میں پیدا ہوئیں لیکن اب وہ فرانسیسی شہریت رکھتی ہیں۔ ہفتے کے روز صدف خانم نے باکسنگ کے مقابلے میں مقامی باکسر اینی چوون کو شکست دی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے صرف اتنا بتایا ہے کہ اس سے صرف اتنا پوچا گیا ہے کہ آیا صدف خانم اور ان کی کوچ نے ایران واپسی کا فیصلہ منسوخ کیا ہے یا نہیں اس کے علاوہ انہوں نے کچھ بتانے سے گریز کیاہے۔
