kashmir

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی گاڑی نے13سالہ بچہ کچل دیا

EjazNews

بھارت فوج کے دستے نے منگل کے روز ضلع پونچھ کے علاقے گلپورہ میں 13سالہ لڑکے پر گاڑی چڑھا دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے افسر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں فوجی گاڑیوں کے گزرنے کے وقت کشمیریوں کا ہائی وے پر سے گزرنا بند کر دیا گیا ہے۔ کشمیریوں پر ہائی وے پر جانے کی پابندی ہے۔ اس دوران کوئی مریا جی رہا ہو وہ ہائی وے پر نہیں جاسکتا۔ اس جدید دنیا میں نا جانے مظلوم کشمیری پر ظلم و زیادتی کب بند ہوگی۔کب وہ اپنی مرضی سے جی سکیں گے ، کاروبار کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمارے دشمن ہمیں زیر نہیں کر سکتے: صدر ایردوان