Frace Charch

فرانس کے 850سال پرانے چرچ میں آگ بھڑک اٹھی

EjazNews

فرانس کے شہر پیرس میں واقع نوٹرڈیم چرچ میں آگ لگ گئی ۔ یہ چرچ 850سال پرانا ہے اور ہر سال فرانس میں لاکھوں سیاح اسے دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل اس چرچ کی بحالی کے لیے فنڈز . کی اپیل بھی کی گئی تھی اور ساتھ چرچ میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتےپورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹر کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ابھی تک چرچ میں آگ لگنے کی وجوحات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  طاقتور ممالک کا دور جدید کا مضبوط ہتھیار’’پابندیاں‘‘