zardari

زرداری پیشی کے بعد روانہ، حمزہ شہباز کی پھر طلبی

EjazNews

سابق صدر آصف زرداری کی اسلام آباد احتساب عدالت میں آج دوسری پیشی تھی ۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کیا جارہا ہے، پاکستان کے حالات بد سے بدتر ین کی طرف جارہے ہیں۔ صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں ہیں۔کوشش کرنے دیں انہیں ہم روکیں گے۔
یاد رہے جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی اسلام آباد میں یہ دوسری پیشی تھی۔ عدالت نے چار ملزمان کی عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرتاری جاری کر دئیے۔سندھ حکومت کو بھی قید ملزم نہ پیش کرنے پر شوکاز وارننگ جاری کی گئی۔
آج حمزہ شہباز شریف کو پھر سے نیب میں طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی وہ نیب میں سوالات کے جوابات دے کر گئے تھے۔

حمزہ شہباز شریف
یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے گریجوایٹ پروگرام کا آغاز کر دیا