Peshawar

دہشت گردوں کے منظوم مقاصد ناکام ،5مارے گئے

EjazNews

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5دہشت گردمارے گئے۔ گزشتہ رات سے جاری اس آپریشن میں حیات آباد میں ایک گھر کی چھت پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے اے ٹی ایس کمانڈو قمر عالم شہید ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے حکمت عملی سے دہشت گردوں کو ایک ہی حصے میں محصور کر کے بیسمنٹ اور گراﺅنڈ فلور کلیر کرنے کے بعد فیصلہ کن آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق دہشت گرد خیبرپختونخوا میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کے مقاصد کو بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔ اس ساری کارروائی میں تین پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک شہید ہو ئے ۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے پاس پلوامہ حملے کے ثبوت ہیں تو پیش کرے ہم کارروائی کریں گے: وزیراعظم