صادق سنجرانی قائمقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

EjazNews

صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14فروری کو محفوظ کیا فیصلہ آج جسٹس عامر فاروق نے سنایا ۔
صادق سنجرانی کیخلاف عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی عمر تقریباً 40سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45سال ہے، صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا توآئینی بحران پیدا ہو گا۔ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں صدر مملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے۔ آرٹیکل 41کے تحت چیئرمین سینٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔
میر صادق سنجرانی 14اپریل 1978ءکو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان