شہرقائد میں گردوغبار کے سائے چھا گئے

EjazNews

شہر قائد میں گزشتہ رات سے تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا جس کے دوران ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔مغربی ہواوں کا سسٹم شہر میں موجود ہے جو کل شام تک نکل جائے گا تاہم آج بھی ہواوں کی رفتار زائد رہے گی۔ ان تیز ہواﺅں کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کے تار ٹو ٹنے اور فون لائنسمیت انٹر نیٹ سروس کے متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  حیات بلوچ : انصاف ہوا اور سب کو نظر بھی آیا