حمزہ شہباز آج پھر نیب کے سامنے پیش ہوں گے

EjazNews

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے۔ انہیں رمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
قومی احتساب بیورو ان پر الزام عائد کر رہی ہے کہ انہوں نے رمضان شوگر ملز کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک نالہ تعمیر کیا ۔
یاد رہے نیب نے حمزہ شہباز شریف کی بہنوں اور والدہ کو بھی نوٹسز بھیجے ہیں ۔ اور آج سے 3روز قبل حمزہ شہباز شریف نیب کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔جہاں پر انہوں نے تقریباً 3گھنٹے تک نیب کے سوالات کے جوابات دئیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا