bilwal

بلاول بھٹو زرداری کا دلچسپ انٹرویو

EjazNews

بلاول بھٹو زرداری نے ایک غیر رسمی انٹرویو ’’دی کرنٹ‘‘ کو دیتے ہوئے اپنی ذات کے بارے میں بات کی ۔ آئیے اس دلچسپ انٹرویو کو پڑھتے ہیں ۔
شریک حیات کی خوبیصوں سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوںا یک دوسرے کو سمجھتے ہوں، ساتھ چل سکتے ہوں، شریک حیات کو ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے۔ اور حس مزاح بھی ضروری ہے اور سب سے اہم اس کی میری بہنوں سے بننی چاہیے۔
شادی میں میڈیا کوریج کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس میڈیا کو اپنی شادی کی کوریج کی اجازت دینے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوگا۔
اپنی والدہ کی نصیحت کےبارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ غصے میں رد عمل دینے کو منع کیا کرتی تھیں اور وہ اس نصیحت پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے آکسفورڈ جانے پر میری والدہ بہت زیادہ خوش تھیں۔ وہ اپنے بچوں میں سے کسی ایک کو پسندیدہ بچہ قرار دینے کے بارے میں بہت محتاط رہتی تھیں وہ سب بچوں کو ہی اپنا پسندیدہ بچہ کہتی تھیں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ماں اور بیٹے میں ایک خصوصی تعلق ہوتا ہے پانی بہنوں کے بارے میں بلاول نے کہا کہ وہ والدہ کی پیاری ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ان کی پارٹی آج کی پارٹی ہے جس کی عوام کے مسائل پر گہری نظر ہے

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے