amrica 8death

امریکہ میں طوفانی ہواؤں سے 8افرا د ہلاک

EjazNews

ہمارے ہاں بہت زیادہ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان میں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ سیلابی ریلے میں بہت سی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ بارشوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں گردو غبار نے بھی کئی معصوم جانیں لے لیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں ٹیکساس، آرکناس ، لوزینا اور جارجیا میں بھی بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی ہے ۔ اس سے 8افراد ہلاک جبکہ 30سے ز ائد زخمی ہوئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں تین معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں اس وجہ سے ہوئی کہ درخت ہی اپنی جڑ سے اکھڑ گئے۔ اس کے بعد سیلاب ہلاکتو ں کا باعث بنا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک قصبہ میں طوفانی ہوائوں کے باعث درجنوں گھر زمین بوس ہو گئے۔ طوفانی ہوائوں کی لہر اب نیو یارک کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تیز ہوائوں، بارشوں کی وجہ سے پوری دنیا میںہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش: عمارت میں آگ لگنے سے 70افراد ہلاک