انڈیا میں گزشتہ روز ریلیز ہونے والا ایک نغمہ پاکستانی میڈیا میں زیر بحث ہے۔ یہ نغمہ پوری طرح سے آئی ایس پی آر کے نغمہ کو چوری کر کے بنایا گیا۔
راجہ سنگھ نامی گلو کار نے یہ نغمہ 12اپریل کو ریلیز کیا ہے اور اسے بھارتی فوج کے نام کیا ہے۔ راجہ سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور اس نغمے کی ریلیز کے بعد زیر بحث آئے ہیں۔ یوم پاکستان کا نغمہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ مشہور موسیقار ساحر علی بگا نے گایا تھا ۔
ویسے تو یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں کہ پاکستانی گانا انڈین چوری کریں ۔پاکستانی دھنیں اور گانے انڈیا میں چوری ہونا معمول کی بات ہے لیکن الیکشن میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی گانے کو چوری کر کے فوج کے نام کیا گیا ہو اور الیکشن کے لیے استعمال کیا جارہا ہو۔
