sports raond up

کرکٹ راؤنڈ اپ

EjazNews

دورہ جنوبی افریقہ میں بسمہ معروف وویمن ٹیم کی کپتان ہوں گی جبکہ ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رئوف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو ،ندا ڈار،اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ ریزرو پلیئر بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں ان میں منیبہ علی، صبا نذیر، فرحہ محمو د اور فاطمہ ثنا ءشامل ہیں۔ وویمن کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے پی سی بی نے چیف سلیکٹر بھی ایک خاتون کو ہی مقرر کیا ہے۔ وویمن ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم کی سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے ٹیم بہتر نتائج دے گی۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز پریس کانفرنس کرتے ہوئے

دوسری جانب ورلڈ کپ کی ٹرافی ملک بھر میں گردش کر رہی ہے جس کی نمائش ہر بڑے شہر میں کی جارہی ہے۔

ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی

ازبکستان کی ہاکی ٹیم 16اپریل کو پاکستان آرہی ہے جو6میچز کھیلے گی۔ مہمان ٹیم کا14روزہ دورہ ہے۔ تین مرتبہ ورلڈ چیمپیئن رہنے والی پاکستانی ہاکی شاید اب دنیا کی کسی رینکنگ میں ہو ۔ بحرکیف میچوں کے سلسلے جاری رہیں تو بہت کچھ بہتر ہو سکتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سائوتھ افریقہ نے ورلڈ کپ2019ء کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

ورلڈ کپ2019ء کیلئے ٹیم کا اعلان 18اپریل کو ہوگا۔ 23کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15اپریل کو ہوگا ۔ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والی ٹیم 16-17اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ ورلڈ کپ 2019ء 30مئی سے شروع ہو رہا ہے۔

شیخوپورہ کے تاریخی کمپنی باغ میں جشن بہاراں فیسٹیول کے سلسلہ میں کبڈی میچ کھیلا گیا ، جو شیخوپورہ گرین کی ٹیم نے شیخوپورہ وائٹس کو 35پوائنٹس کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا۔ پنجاب کے قدیم ثقافتی کھیل کبڈی کو دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔دونوں ٹیموں کی جانب سے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو چالیس ہزار کیش انعام بمعہ ٹرافی جبکہ رنز اپ ٹیم کو تیس ہزار کیش انعام بمعہ ٹرافی دی گئی۔

کبڈی میچ کا ایک منظر