imran khan

کرپٹ لوگ لوٹ مار کیلئے قانون کا سہارا بھی لے لیتے ہیں:فریڈرک باسٹائٹ

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ایک بیان جار ی کیا ہے۔جس میں انہو ں نے لکھا ہے
’’منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کیساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ اور سوال پوچھے جانے پر انکے ردعمل (جس انداز میں وہ غصے سے لال پیلے ہوجاتے ہیں) سے اس کہاوت میں پوشیدہ صداقت صاف جھلکتی ہے۔‘‘

وزیراعظم کی طرف سے شیئر کیا گیا فریڈک باسٹائٹ کی کہاوت

وزیراعظم نے فرانسیسی ماہر معاشیات فریڈرک باسٹائٹ کا اقتباس شیئر کیا ہے۔اس تحریر کے مطابق فریڈرک باسٹائٹ کہتے ہیں ’’جب کسی معاشرے میں ایک طبقے کے لیے لوٹ مار معمول کا کام بن جاتا ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنی لوٹ مار کے لیے قانون کا سہارا بھی لے لیتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  11پاکستانی ہندوئوں کی انڈیا میں ہلاکت کا حساب دو:رمیش کمار (سرپرست پاکستان ہندو کونسل)