flood

سیلابی ریلے میں پھنسے ہندو یاتریوں کو بچانے کیلئے ریلیف آپریشن شروع

EjazNews

بلوچستان میں کچھی کے پہاڑی علاقوں میں واقع سو کلیجی ہری مندر میں 11اپریل کو ہندوئوں کا مذہبی تہوار منایا جاتا ہے، یہاں پر پیدل پہنچنا بہت مشکل کام ہے۔ اونٹوں کے ذریعے اس مقام تک پہنچا جاتا ہے۔ بلوچستان میں تیز بارشوں کی وجہ سے پہلے بھی سیلابی ریلے نقصان پہنچا چکے ہیں اور اس دفعہ تیز ترین بارشوں کے سیلاب نے اپنے ساتھ بہت سے یاتریوں کو بھی بہاکر لے گیا۔ یہا ں 150کے قریب یاتری اپنی مذہبی عقیدت کے تحت پہنچے تھے۔ سیلابی پانی 10سے زائد اونٹوں پر سوار یاتریوں کو بہا کر لے گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےصوبائی حکومت کو ہدایات جاری کیں۔ جس کے بعدیاتریوں کوبچانے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹروں اور دوسرے ذرائع سے سے سرچ آپریشن شروع ہے۔ اور تمام وسائل برئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس سیلابی ریلے میں 2ہندو یاتریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقیوں کو بچانے کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات بلوچستان ے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں میں 45ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اب پنجاب میں بھی تبدیلیاں شروع