انیل امبانی بھارت کے کھرب پتی تاجر ہیں اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ان کا نام بھی آتا ہے۔ بھارت میں جب پچھلے الیکشن ہوئے تھے تو مودی کی حکومت بنوانےکے لیے جن لوگوں نے پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا تھا۔ ان میں انیل امبانی کا نام سرفہرست تھا۔ انڈیا میں اپوزیشن انیل امبانی کو مودی کا دوست کہہ کر بلاتی ہے۔ فرانسیسی طیاروں کی خریداری میں 30ہزار کروڑ کا انیل امبانی کو فائدہ پہنچانے کا سب سے دعوی راہول گاندھی نے کیا تھا جو اس وقت کانگریس کی طرف سے وزارت عظمی کیلئےالیکشن لڑ رہے ہیں۔ اور انڈین الیکشن میں اسی کیس کی وجہ سے اپوزیشن مودی کو چوکیدار چور ہے ہے کے خطاب سے پکارتی ہے۔
اسی کیس سے متعلق فرانسیسی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ انیل امبانی کی کمپنی کئی ملین یورو کے ٹیکس کے واجبات تھے۔ صحافی نے دعوی کیا ہے کہ انیل امبانی کی کمپنی ٹیکس چوری میں ملوث تھی۔ لیکن ڈیل ہوتے ہی مودی کی وجہ سے اسے چھوٹ دے دی گئی۔