کوئٹہ میں ہزارگنجی واقعے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار، مظاہرین کا دھرنا

EjazNews

ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث شہرکی فضا دوسرے روز بھی سوگوارہے جبکہ واقعے کے خلاف مظاہرین نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دے رکھا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث 21 افراد جاں بحق جبکہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 46 زخمی ہوئے تھے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال لائے گئے 38 زخمیوں میں سے 26 کو گھربھیج دیا گیا جبکہ 12 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ سول اسپتال لائے گئے 8 زخمیوں میں سے 4 کو گھر بھیج دیا گیا جب کہ 4 زیرعلاج ہیں۔ خودکش دھماکے کے باعث شہرکی فضا دوسرے روزبھی سوگوارہے، مغربی بائی پاس پر واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا بھی جاری ہے، دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہزارہ برادری کوتحفظ کی یقین دہانی کرائے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر اہم ضلعی حکام مظاہرین سے مذاکرات کے لئے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پروڈکشن آرڈر پرآئے موصوف نے دبے الفاظ میں این آر او مانگا: معاون خصوصی اطلاعات